مرمتی کاموں کی وجہ سے سوات میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی

بجلی کی فراہمی 17 سے 31 دسمبر 2022 کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح نو بجے سے دوپہر 3 بجے تک معطل رہے گی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) بجلی کی ترسیل کے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے سوات سرکل کے مختلف گرڈ سٹیشنز سے بجلی کی فراہمی 17 سے 31 دسمبر 2022 کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح نو بجے سے دوپہر 3 بجے تک معطل رہے گی۔ پیسکو کہ جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ترقیاتی کاموں کی وجہ سے سوات سرکل میں 132کے وی جی ایس ایس سیدوشریف،  132 کے وی بریکوٹ،  132کے وی خوازہ خیلہ،  132 کے وی جی ایس ایس ڈگر،  132 کے وی جی ایس ایس درگئی،  132کے وی جی ایس ایس بٹ خیلہ،  132 کے وی جی ایس ایس چکدرہ،  132کے وی جی ایس ایس مدین،  132کے وی مٹہ،  132کے وی جی ایس ایس شانگلہ ، 132کے وی جی ایس ایس واڑی،66  کے وی دیر،  132 کے وی بشام،  33 کے وی تھاکوٹ،  33 کے وی پٹن،  132 کے وی سادھو،  132کے وی منڈہ،  132کے وی لال قلع اور KV   66 تیمرگرڈسٹیشنز سے 17 دسمبرسے 31 دسمبر کے تاریخوں کو صبح نوسے دوپہر 3 بجے تک بجلی کی فراہمی مذکورہ اوقات میں معطل رہے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More