وزیر اعلیٰ محمود خان نے سوات اور ملاکنڈ میں اربوں روپے کے منصوبوں کا افتتاح کردیا

وزیر اعلیٰ نے سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  بجٹ میں ایجوکیشن کارڈ ، صحت کارڈ، آئمہ کرام کے لیے وظائف جیسے انقلابی منصوبے رکھے ہیں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے سوات اور ملاکنڈ کا ایک روزہ دورہ کیا، ایک روزہ دورے کے موقع پر وزیر اعلیٰ نے اربوں روپے کے منصوبوں کا افتتاح اور جلسہ عام سے خطاب کیا۔

دورہ سوات کے موقع پر وزیر اعلیٰ محمود خان نے 57 کلومیٹر شموزئی تا باغ ڈھیری روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا،  منصوبہ تقریباً 4 ارب روپے تخمینہ لاگت سے مکمل کیا جائے گا ۔ اسی طرح وزیر اعلیٰ نےمنکیال روڈ پر تعمیراتی کام کا باضابطہ اجراء کر دیا، 23 کلومیٹر روڈ 5.7 ارب روپے لاگت سے تعمیر کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے 12 کلومیٹر چپریال بائی پاس روڈ اور بریام تا وانئ روڈ کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا، منصوبے 1.2 ارب روپے کی مجموعی لاگت سے مکمل کیے جائیں گے ۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا ضلع ملاکنڈ کے دورے کے دوران سوات یونیورسٹی کے درگئی کیمپس کا افتتاح کیا۔ درگئی کیمپس سے 24 ہزار طالبات کو گھر کی دہلیز پر اعلیٰ تعلیم کی سہولت فراہم ہوگی۔وزیر اعلیٰ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال درگئی کی اپ گریڈیشن کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا

جبکہ ریسکیو اسٹیشن کی عمارت اور گورنمنٹ ٹیکنکل اینڈ ووکیشنل سنٹر درگئی کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا۔درگئی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو خطے میں تجارتی راہداری کا مرکز بنا رہے ہیں، ہم عوامی نمائندے ہیں، صوبے کے عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،مہنگائی اور غربت مٹانے والے غریب کو مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں، بلاول بھٹو نے اپنے دوروں پر 1 ارب اور 70 کروڑ خرچ کیے۔

 محمود خان نے کہا کہ امپورٹڈ ٹولہ  اپنے کیسز ختم کرانے آیا ہے، انکا ملک کی ترقی سے کوئی سروکار نہیں، امپورٹڈ حکمرانوں نے اپنے کیسز ختم کرانے کے لیے احتساب کے اداروں کو تباہ کر دیا، عمران خان  صرف پاکستان کے نہیں پورے عالم اسلام کے لیڈر ہیں، ہمارا جینا مرنا پاکستان میں ہے، نا اہل ٹولہ ملک کو تباہ کر کے بھاگ جائے گا، رواں سال  ہم نے 1300 ارب روپے کا تاریخی بجٹ پیش کیا ہے۔

 وزیر اعلیٰ نے سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  بجٹ میں ایجوکیشن کارڈ ، صحت کارڈ، آئمہ کرام کے لیے وظائف جیسے انقلابی منصوبے رکھے ہیں،  وفاقی حکومت ہمارے بجٹ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، 190  ارب روپے روک رکھے ہیں ،سوات سمیت پورے ملاکنڈ ڈویژن پر ٹیکسز کی نفاذ کی مخالفت کرینگے،قبائیلی اضلاع اور ملاکنڈ ڈویژن کو ایئندہ 10 سال تک ٹیکس فری زون قرار دیا جائے۔امپورٹڈ حکومت کے آنے کے بعد ملک میں امن وامان کی صورتحال خراب ہوئی ہے، محمود خان

وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ صوبے کے حقوق کے لیے اگلے ہفتے سے قومی اسمبلی کے سامنے احتجاج کریں گے، وفاق کے ذمے 190 ارب روپے بقایا ہے،جب تک اپنا حق نہیں ملتا واپس نہیں آئیں گے،صوبے کو اپنا حق نہیں ملے گا تو ترقیاتی کام کیسے آگے بڑھے گا، سیلاب متاثرین کےلئے اعلان کردہ  10 ارب روپے میں سے ایک پائی بھی نہیں ملی ۔خیبر پختونخواہ میں ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ بنا دیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More