سوات، کالام میں نئے سال کے آغاز پر آتش بازی کا اہتمام

وادی کالام کو سب سے اہم سیاحتی مرکز تصور کیا جاتا ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )سوات کی وادی کالام میں نئے سال کے آغاز پر شاندار آتشبازی اور بون فائر کا اہتمام ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور کی شرکت،ملک بھر کی طرح سوات کی وادی کالام میں ایک نجی ہوٹل کے زیر اہتمام نئے سال کا آغاز بھرپور جوش وخروش کیساتھ منایا گیا ، رات بارہ بجتے ہی شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پرنوجوانوں نے بھنگڑے ڈالے اور رقص بھی کیا، آتش بازی کی تقریب میں ڈی پی او سوات شفیع اللہ خان گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سوات سیاحتی زون ہے اور قدرت نے اس وادی کو حسین نظاروں سے مالامال کردیا ہے، اور وادی کالام کو سب سے اہم سیاحتی مرکز تصور کیا جاتا ہے۔انہوں نےکہا کہ سیاحتی علاقوں میں امن قائم ہےمہمان بلا خوف و خطر آسکتے، پولیس سوات بھر میں سیاحتی مقامات کو پرامن بنانے اور سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں، اس موقع پر ہوٹل ہنی مون کے مالک زرمت اللہ شنواری اورچیئر مین تحصیل بحرین میاں شاہد علی  نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کا انعقاد امن کا ثبوت پیش کر تاہے اور سیاح جوق درجوق کالام سمیت دیگر سیاحتی مقامات کا رخ کر رہے ہیں انہوں نےکہا کہ سوات پولیس سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو تحفظ فراہم کرنے پر پولیس انتظامیہ کے مشکور ہیں اور ان سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اس طرح سیاحتی مقامات کو پرامن بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More