سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، کمشنر ملاکنڈ

ملاکنڈ ڈویژن خوبصورت اور حسین سیاحتی علاقوں پر مشتمل ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام  ) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحت کی فروغ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، سوات کو سیاحت کا حب بنانا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، نئی سیاحتی مقامات متعارف کرانا سیاحوں کو سیاحتی علاقوں کی طرف راغب کرنا ہے، ملاکنڈ ڈویژن خوبصورت اور حسین سیاحتی علاقوں پر مشتمل ہے، سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کی مہمان نوازی سیاحیوں کو ان سیاحتی علاقوں کی کھینچ لاتی ہے، سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحوں کی کثیر تعداد میں موجود گی اس بات کی واضح ثبوت ہے کہ یہاں سیاحوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سیدو شریف میں سوات پریس کلب کے چیئرمین شیرین زادہ اور سینئر صحافی غفور خان عادل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے ملک بھر کے سیاحوں کو سوات اور ملاکنڈ ڈویژن آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاح ان سیاحتی علاقوں کا دورہ کریں اور ان حسین نظاروں محظوظ ہوجائے، انہوں نے کہا کہ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحت کے فروغ پر توجہ مرکوز ہے علاقائی سیاحت کو فروغ دینے اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو ان حسین وادیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے مقامی صحافیوں اور میڈیا پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، لہٰذا اس حوالے سے ہم سب کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More