سی این جی اسٹیشنوں کی بندش ختم کی جائے،عبدالرحیم

محنت کش طبقہ بری طرح متاثرہورہاہے اورسٹیشن مالکان کوبھی نقصان اٹھاناپڑرہاہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) ملاکنڈڈویژن ٹریڈرز فیدریشن کے صدر عبدالرحیم نے سی این جی سٹیشنز کی بندش کو معاشی قتل قراردیتے ہوئے فوری طورپربندش ختم کرنے کامطالبہ کیاہے اورواضح کیاہے کہ کسی کو عوام اورمحنت کش طبقے کی معاشی قتل کی اجازت نہیں دی جائے گی، سوات اور ملاکنڈڈویژن میں سی این جی سٹیشنز کی بندش کی وجہ سے محنت کش طبقہ بری طرح متاثرہورہاہے اورسٹیشن مالکان کوبھی نقصان اٹھاناپڑرہاہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ سی این جی سٹیشنوں کی بندش مسئلے کاحل نہیں ہے اس صورتحال کی وجہ سے اگرایک طرف ٹرانسپورٹ سے وابستہ محنت کش متاثرہورہے ہیں تودوسری طرف سی این جی سٹیشن مالکان کوبھی نقصان اٹھاناپڑرہاہے اوروہ بھی شدید پریشانی اورمشکلات سے دوچارہے انہوں نے کہا کہ حکومت اورانتظامیہ نے مسئلے کے حل کے لئے شارٹ کٹ راستہ تلاش کرنے کے بجائے اس معاملے کامستقل بنیادوں پر حل تلاش کرکے لوگوں کو اس اذیت ناک صورتحال سے نکالاجائے۔ انہوں نے کہا کہ تسلسل کے ساتھ سی این جی سٹیشنز کی بندش سے غریب محنت کش اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ لوگوں کو شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد اوران کے تنظیموں کے عہدیداروں کاگزشتہ کئی دنوں سے رابطے ہیں جواحتجاج کے لئے پرتول رہے ہیں لیکن ہم نے انہیں اس سے منع کررکھاہے انہوں نے کہا کہ آئندہ دویاتین دنوں میں اس مسئلے کا حل نکالاجائے۔ ایسانہ ہوکہ پھرمعاملہ ہمارے ہاتھ سے بھی نکل جائے اس سے قبل کہ پورے ملاکنڈڈویژن میں ٹرانسپورٹرز اوردیگرمحنت کش طبقہ سراپااحتجاج بن جائے۔ انتظامیہ جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھاکر اس مسئلے کو حل کریں اورسی این جی سٹیشنز بندش فوری طورپر ختم کرکے معاملے افہام وتفہیم کیساتھ حل کریں کیونکہ اس سلسلے میں پشاور، چارسدہ اورمردان میں احتجاج کے دوران توڑپھوڑکی گئی ہے لہٰذا ذمہ داروں کواس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن سرانجام دینا چاہئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More