مینگورہ، سٹی مئیر دفتر سے غائب، لوگ انتظارکرتے رہے

لوگ گھنٹوں انتظار کرنے کے باوجود مایوس لوٹ جاتے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سٹی مئیرکے دفتر میں سائلین کا جم غفیر، مئیر ایک بجے تک غائب،لوگ انتطار کرتے رہ گئے۔ مینگورہ سٹی مئیر شاہد علی کے دفتر میں جمعرات کے روز سائلین اور دیگر عام لوگوں کی کثیر تعداد مئیر کے انتظار میں موجود رہی جبکہ دوپہر ایک بجے تک مئیر دفتر سے غیر حاضر رہے۔ ذرائع کے مطابق ایک بجے آتے ہی میٹنگ کا بہانہ بنا کر دوسرے کمرے میں چلے گئے اور لوگوں کی کثیر تعداد مئیر کے انتظار میں بیٹھی رہی ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ صبح سے مئیر کے انتظار میں بیٹھے رہتے ہیں لیکن مئیر سے ملاقات نہیں ہوپاتی، اگر مئیر دفتر میں آ بھی جائیں تو صرف چند مخصوص لوگوں سے ملنے کے بعد دوسرے راستے سے واپس چلے جاتے ہیں اور لوگ گھنٹوں انتظار کرنے کے باوجود مایوس لوٹ جاتے ہیں۔ لوگوں نے بتایا کہ ہم نے مئیر کو ووٹ اس لئے نہیں دیا تھا کہ وہ ہمیں ہفتوں اور مہینوں انتظار کرواتے رہے اور ہماری عرضی تک سننا بھی گوارا نا کریں۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More