ایم پی اے فضل حکیم نے سبسڈائز آٹے کے لئے سیل پوائنٹس قائم کرنے کا اعلان کردیا

جہاں پر20کلو گرام آٹے کے 85 بیگ روزانہ کی بنیاد پر مہیا کئے جائیں گے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے تحصیل بابوزئی میں سبسڈائزد آٹا عوام کو سہل طریقے سے فراہمی کے لئے 49 ویلج کونسلوں میں سیل پوائنٹس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جہاں پر20کلو گرام آٹے کے 85 بیگ روزانہ کی بنیاد پر مہیا کئے جائیں گے۔ دوسری جانب چیئرمین ڈیڈیک سوات نے ذخیرہ اندوزی، آٹے کی غیر قانونی منتقلی کو روکنے کے لئے بھی سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ خوراک کے ضلعی آفیسر کو ایسے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل لانے کے لئے ہدایات جاری کئے ہیں۔ فلور ملز کا دورہ کرتے ہوئے ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی نے تحصیل بھر میں مقررہ سرکاری نرخ پر اٹے کی دستیابی یقینی بنانے کے بھی ہدایت کی ہے۔ سیدوشریف میں فلور ملز کے دورے کے موقع پر موجود افراد سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا نگرانی کے لئے کمیٹی قائم کی گئی ہے، سیل پوائنٹس پر سٹی مئیر شاہد علی اور ویلج کونسل کے ممبران سارے عمل کی نگرانی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے سرکاری آٹے کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات شروع کردئے ہیں، شہریوں کو ریلیف پہنچانا ترجیحات میں سرفہرست ہے،کمیٹی ممبران کی نشاندہی پر محکمہ خوراک نے عوامی سہولت کے لئے تحصیل بھر میں مزید سیل پوائنٹس قائم کرنے اور آبادی کے تناسب کو سامنے رکھتے ہوئے پہلے سے موجود سیل پوائنٹس پر دوگنا سپلائی کرنے کے لئے اقدامات شروع کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کے معیار اور وزن پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلور ملوں کو سبسڈائزد ریٹ پر گندم دی جا رہی ہے تاکہ مصنوعی گرانفروشی کا خاتمہ کیا جا سکے۔ چیئرمین ڈیڈیک نے کہا کہ عام آدمی پر کسی قسم کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا پسے ہوئے طبقے کی مشکلات کو کم کرنے کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی اہمیت کے حامل کاموں پر اپوزیشن پارٹیوں کو سیاست کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ عدم دستیابی کے حوالے سے شکایت کی صورت میں متعلقہ آفیسرز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More