فضاگٹ میں بیوی کو قتل کرنے والا گرفتار

24 گھنٹوں کے اندر ملزم جاوید کو گرفتار  کر لیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے


سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سوات پولیس کی بروقت کاروائی بیوی کے قتل میں ملوث ملزم شوہر چند گھنٹوں میں گرفتار، ملزم کے خلاف تھانہ میں ایف آئی آر درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی، اس حوالے ڈی ایس پی سٹی بادشا ہ حضرت خان نے ایس ایچ او مینگورہ کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے کہا کہ تھانہ مینگور ہ پولیس کو اطلاع ملی کہ بمقام فضاگٹ میں قتل کی وقوعہ رونما ہوا ہے،اطلاع کے پیش نظرمیں ہمراہ ایس ایچ او حبیب سید خان او ڈبل آئی  انسپکٹر مشرف خان بمعہ نفری پولیس جائے وقوعہ پرجا کر معلوم ہوا کہ ایک عورت قتل شدہ پڑی ہے مقتولہ کے ساتھ مدعی پرویز ولد رحمان ذادہ نے بیان کیا کہ میں اپنے گھر میں موجود تھا کہ اسی دوران میرے داماد محمد انورنے مجھے کال کی کہ اپ کی بیٹی مسماۃ (کلثوم بی بی) بے ہوش ہوئی ہے اپ فوراً اُس کی گھر پہنچ جائے جس پر میں فوراً اپنی بیٹی کے گھر پہنچ کر پایا کہ میرے دامادملزم جاوید ولد محمد رحیم ساکن بونیر حال فضاگٹ نے گھریلوں ناچاقی کے وجہ سے میرے بیٹی پر تشدد کرکے کے قتل کیا ہے اور وقوعہ ہونے کے بعد گھر سے فرار ہوا،ملزم جاوید کے خلاف  رپورٹ درج رجسٹر کی،ریجنل پولیس آفیسرملاکنڈسجاد خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ خان گنڈاپور کو قتل میں ملوث ملزم کو فوراً گرفتار کرنے کے ہدایات جاری کی جس پر ڈی پی او سوات نے فوراً کاروائی کرتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی سوات رحیم حسین خان اور SP انوسٹی گیشن شاہ حسن خان کے نگرانی میں ڈی ایس پی سٹی باد شاہ حضرت کی قیادت میں ایک سپیشل ٹیم تشکیل دیدی جنہوں نے اپنے صلاحیتوں کو  بروئے کار لاتے ہوئے چند گھنٹو ں کے اندر ملزم جاوید کو گرفتار کرلیا، مزید تفتیش شروع کردی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More