سیلاب کے نقصانات کی روک تھام کے لئے دریاؤں کی ری ماڈلنگ ضروری ہے، کمشنر ملاکنڈ

دریائے سوات اور پجکورہ پر مسلسل سیلاب نے بھاری نقصان پہنچایا ہے، اور ماہرین دریاکے اطراف کی آبادی کے مستقبل کے لیے سخت اقدامات اختیار کرنے کا انتباہ کر رہے ہیں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سیلاب سے ہونے والے جان لیوا نقصانات کو روکنے کے لیے سوات اور پنجکوڑہ کے دریاؤں کو اس کے اصل قدرتی بہاؤ کے لیے ری ماڈلنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دریائے سوات اور پجکورہ پر مسلسل سیلاب نے بھاری نقصان پہنچایا ہے، اور ماہرین دریاکے اطراف کی آبادی کے مستقبل کے لیے سخت اقدامات اختیار کرنے کا انتباہ کر رہے ہیں۔ ایسے حالات میں دریاؤں کے سیلاب سے بچاؤ اور دیگر حفاظتی اقدامات کے لیے ایک وسیع مطالعہ اہمیت رکھتا ہے۔ صوبائی حکومت ماہرین کی ایک ٹیم کے ذریعے ماضی قریب میں آنے والے سیلابوں کا ایک وسیع مطالعہ کررہی ہے۔ مطالعہ کا مقصد دریاؤں کا نقشہ بنانا, حدبندی اور ایسے اقدامات تجویز کرنا ہے جو آبادی، املاک اور زرعی زمینوں کے تحفظ کے لیے اختیارکیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے دریاؤں کے تحفظ اور سیلاب سے ہونے والے جان لیوا نقصانات سے بچاؤ کے اقدامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر سجاد خان بھی شریک تھے۔مطالعہ پرپیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے کمشنرملاکنڈ نے کہا کہ اسے بروقت مکمل کیا جاناچاہئے اور اس مطالعہ میں دریا سے وابستہ تمام شعبوں کی ضروریات کو شامل کیا جانا چاہئے۔ ماہرین نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو سٹڈی کی پیش رفت اورسٹڈی کے کچھ اہم نتائج سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں اپر اور لوئر دیر، چترال اپر اور سوات کے ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ آبپاشی کے افسران نے شرکت کی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More