ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس نافذ نہیں ہونے دیں گے، عبدالرحیم

ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ بریم میں توحید ٹینٹ سروس کی افتتاح کی موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ تاجر برادری کسی بھی صورت میں ڈویژن کی اندر ٹیکس لاگوں نہیں ہونے دینگے اور ٹیکس کی نفاذ کی خلاف کسی بھی قربانی سے دریغ بھی نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ ملاکنڈڈویژن میں ٹیکس لاگوں کرنے والوں کو پہلے یہاں کی عوام کو وہ  تمام مراعات اور اپنے وسائل پر اختیار ات اور بے روز گار نوجوانوں کو روزگار کی مواقعے فراہم کرنے ہونگے  انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کی خلاف بہت جلد بھر پور تحریک شروع کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ بریم میں توحید ٹینٹ سروس کی افتتاح کی موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے نائب صدر محمد زوبیر اور دیگر افراد بھی موجود تھے جبکہ افتتاح میں بڑی تعداد میں دوکانداروں اور عام لوگوں نے شرکت کی اس سے پہلے عبدالرحیم اور محمد زوبیر نے توحید ٹینٹ سروس کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر عبدالرحیم نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن ایک ٹیکس فری زون علاقہ ہے اور ہم کسی بھی صورت پر اس حیثیت کو ختم نہیں ہونے دینگے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ  بھی نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کی ٹیکس فری زون حیثیت کو برقرار رکھنے کیلئے اس وقت تاجر برادری عوام میں شعور پیدا کرنے کی سرتوڑ کوشش کرتے ہیں اور وہ خود مختلف اضلاع میں تاجر برادری کی نمائندوں سے ملاقاتیں کرکے ایک مضبوط لائحہ عمل بنانے کیلئے کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملاکنڈ ڈویژن میں تاجر برادری ایک مضبوط قوت ہے اور انشاء اللہ یہ مضبوط قوت عوام کیساتھ ملکر ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس نافذ کرنے کی مذموم کوشش کو ہر صورت میں ناکام بنادینگے اس موقع پر عبدالرحیم اور محمد زوبیر نے توحید ٹینٹ سروس کی کاروبار شروع کرنے پر مالکان کو مبارکباد دی اورکام کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More