فیس بک پر تور گل نامی اکاؤنٹ، تحریک انصاف کے لئے درد سر بن گیا

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف کی مقامی لیڈر شپ اس کوشش میں ہے کہ اس اکاؤنٹ کو جلد ہی معلوم کیا جائے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)  سوشل میڈیا پر تو ر گل نامی شخص نے تحریک انصاف کے سیاسی رہنماؤں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے، تور گل نامی اکاؤنٹس سے مقامی سابقہ ایم پی اے فضل حکیم خان اور ان کے حامیوں کے خلاف پوسٹ پہ پوسٹ شئیر کئے جا رہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر تور گل نامی اکاؤنٹس سے تحریک انصاف کے سیاسی رہنماؤں خصوصاً فضل حکیم کے خلاف پوسٹ شئیر کئے جا رہے ہیں جس میں ان کی کرپشن کے بارے میں بتایا جاتا ہے ۔ تور گل نامی اکاؤنٹ کو معلوم کرنے کے لئے تحریک انصاف کے سیاسی مشران نے سر جوڑ دئے ہیں، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف کی مقامی لیڈر شپ اس کوشش میں ہے کہ اس اکاؤنٹ کو جلد ہی معلوم کیا جائے جس نے اُن کی نیندیں حرام کر رکھی ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More