صوبے میں اقتدارملتے ہی چوروں کا احتساب کریں گے، محمد اعجاز خان

سابقہ ایم پی ایز و ایم این ایز کے کرپشن کے قصے سوشل میڈیا پر شئیر کئے جا رہے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) جمیعت علماء اسلام ضلع سوات کے رہنماء محمد اعجاز خان نے کہا ہے کہ جے یو آئی صوبے میں اقتدار میں آتے ہی ان چوروں اور لٹیروں کا احتساب کرے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں، سوشل میڈیا پر بھی احتساب کے نعرے بلند کئے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ جب صوبے میں جمیعت علماء اسلام کو اقتدار ملے گا تو ان چوروں کا احتساب کرے گی، انہوں نے کہا کہ سابقہ ایم پی ایز و ایم این ایز کے کرپشن کے قصے سوشل میڈیا پر شئیر کئے جا رہے ہیں اور عوامی رد عمل بھی سامنے آچکا ہے، انہوں نے نیب اور دیگر تحقیقاتی اداروں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ان چوروں کا احتساب کیا جائے اور حقائق عوام کے سامنے لائیں جائیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More