سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف ٹی ایل پی احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین جلوس کی شکل میں روانہ ہوکر مینگورہ شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے نعروں کی گونج میں پریس کلب پہنچ گئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) تحریک  لبیک پاکستان کے زیر اہتمام سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ زاٹھا رکھے تھے جس پر نعرے درج، مظاہرین جلوس کی شکل میں روانہ ہوکر مینگورہ شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے نعروں کی گونج میں پریس کلب پہنچ گئے، پریس کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تحرک لبیک پاکستان کے امیر ملاکنڈ ڈویژن مولانا رضا خان، ناظم اعلیٰ تحریک لبیک ضلع سوات رحمت علی، ناظم نشر و اشاعت ضلع سوات اقبال احمد، ہاشم خان، نعیم اللہ، مفتی شہاب الدین، مولانا حکیم خاناور دیگر نے کہا کہ قرآن مجید ایک ایسا کتاب ہے کہ وہ دوسرے مذہب کے تحفظ کا درس دیتا ہے جس کی بے حرمتی کرنا انسانیت کے زمرے سے بالاتر ہے، انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی گئی ہے جو مسلمانوں کے دلوں پر وار کرنے کے مترادف ہے،انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے تمام مسلم ممالک سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ سویڈن کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کریں اور سویڈن کے مصنوعات سے بائیکاٹ کرکے مسلمان ہونے کا ثبوت پیش کریں، انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ حکومت اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سویڈن کے سفارت خانے کو ختم کیا جائے اور سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے اور اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کے قرآن مجید اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف ایک قانون تیار کیا جائے اور انہیں شریعت کے مطابق سزاء دی جائے تاکہ آئندہ کے لئے کوئی بھی ایسا بے حودہ حرکت نہ کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More