ودودیہ سکول میں تعلیم کے حوالے سے ٹریننگ سیشن کا انعقاد

ہ آئندہ امتحانات ایس ایل او یعنی محاصل تعلم کی بنیادپرلئے جائیں گے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )ودودیہ سکول میں تعلیم کے حوالے سے ٹریننگ سیشن کا انعقاد،ماہرین تعلیم،اساتذہ،طلبہ اورعمائدین کی شرکت،تعلیم کی اہمیت پرسیرحاصل گفتگواورتقاریر کی گئیں،گذشتہ روز ودودیہ سکول سیدوشریف میں سوات تعلیمی بورڈکے زیراہتمام ٹریننگ سیشن کا انعقادہواجس میں ماہرین تعلیم سمیت دیگرلوگوں نے بھی شرکت کی،اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے چیئرمین تعلیمی بورڈ نبی شاہ،سیکرٹری عمرحسین،ای ڈی اومحمدریاض، ڈاکٹر عدانان، فضل الٰہی اوردیگرنے کہاکہ تعلیم کی اہمیت سے انکارنہیں کیاجاسکتا،تعلیم ہی کے ذریعے قومیں ترقی کی منازل طے کرتی ہیں،طلبہ کوجدیدتقاضوں سے روشناس کرانے کیلئے وقتاً فوقتاً سیمینارمنعقدکئے جارہے ہیں تاکہ سابقہ فرسودہ اورمتروکہ روایات کا خاتمہ اورجدیدضروریات سے ہم آہنگ تجربات وایجادات سے استفادہ کیاجاسکے،انہوں نے کہاکہ آئندہ امتحانات ایس ایل او یعنی محاصل تعلم کی بنیادپرلئے جائیں گے،انہوں نے کہاکہ آئے روز زندگی کے مختلف امورمیں تبدیلی کی وجہ سے طلبہ کے استعدادکوبڑھاناوقت کا تقاضاہے جسے پوراکرنے کیلئے اس طرح کے ورکشاپ اورسیمینارمعاؤن ثابت ہوسکتے ہیں جن میں طلبہ کو مستقبل کے چیلنجزسے روشناس اورانہیں آئندہ امتحانات کیلئے تیارکراناہے،مقررین نے کہاکہ پرنسپلز اور اساتذہ کوجانفشانی اورذمہ داری کے ساتھ ٹریننگ کے فوائدبرائے راست پہنچائے جارہے ہیں،انہوں نے کہاکہ یہ ایک ٹیم ورک ہے اس لئے ضلع بھرکے طلبہ تک یہ پیغام پہنچاناہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،ٹریننگ سیشن میں قومی تعلیمی پالیسی 2006 کے اہداف ومقاصد پر خصوصی گفتگو کی گئی اور شرکاء کو بتایاگیاکہ نسل نو کو قومی شعائراورحب الوطنی کے ساتھ ساتھ بہتر معاشرے کی بنیاد فراہم کرنا ہے،سیمینارکے دوران سوال وجواب کا سیشن بھی رکھاگیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More