سوات میں پاک فوج کی جانب سے اسکی فیسٹول اختتام پذیر

سیاح  مالم جبہ میں فیسٹیول کے ساتھ ساتھ حسین نظاروں اور برف باری سے بھی خوب محظوظ ہوئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )سوات کی حسین وادی مالم جبہ میں پاک فوج کے تعاون سے دو روزہ اسکی فیسٹیول اور سنو بورڈنگ چیمپئن شپ  اختتام پذیر ہوگیا۔ کمانڈر پشاور کور تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔مقابلوں میں ملک بھر سے 104 کھلاڑی شریک ہوئے۔ سلالم اور جوائنٹ سلالم کے مقابلوں میں مالم جبہ کے مقامی کھلاڑیوں نے میدان مار لیا۔اسکی فیسٹول میں مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے تھے۔۔جو آنے والے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔سیاح  مالم جبہ میں فیسٹیول کے ساتھ ساتھ حسین نظاروں اور برف باری سے بھی خوب محظوظ ہوئے۔مالم جبہ میں ہر سال سرمائی کھیلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔جس کا مقصد سرمائی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔اس سال خیبر پختونخواہ کی عوام نے مقابلوں میں بھرپور حصہ لیا۔لوگوں  نے چیمپین شپ کے انعقاد کو سراہا اور مستقبل میں بھی کھیلوں کے انعقاد پر زور دیا۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More