تمام پارٹیاں مل کر بھی تحریک انصاف کو نہیں ہرا سکتی، محمود خان

۔ عوام کی تحریک انصاف اور عمران خان سے بے پناہ محبت ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مسلط کرکے عوام کی زندگی اجیرن کردی گئی ہے۔آج مالاکنڈ ڈویژن کے عوام نے کھل کر مخالف سیاسی قوتوں کو پیغام دیا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن اور سوات تحریک انصاف کا گڑھ ہے۔ محمود خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے تمام علاقوں کا دورہ کروں گا۔ عوام کی تحریک انصاف اور عمران خان سے بے پناہ محبت ہے۔ہم نے اپنے دور حکومت میں عوام کو ریلیف دیا تھا، امپورٹڈ حکومت نے بھی واپس لے لیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نشاط چوک مینگورہ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،جہاں ڈویژنل صدر پی ٹی آئی فضل حکیم خان، سٹی میئر شاہد علی، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر مالاکنڈ ڈویژن سے سابق وزراء اور سابق اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔ ریلی میں شریک لوگوں نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے لگائے۔محمود خان نے کہا کہ سوات اور مالاکنڈ ڈویژن میں انقلاب برپا کر دیا گیا ہے، تمام ہسپتالوں کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے، عوام کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔اگر ترقیاتی کاموں کا ذکر کیا جائے تو ہم نے گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں جو انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں، وہ عوام کے سامنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب عمران خان حکومت میں تھے تو لوگ خوشحال تھے، مہنگائی کم تھی اور عوام کو ریلیف مل رہا تھا۔امپورٹڈ حکومت کے مسلط ہونے کے بعد عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا اور عوام کا جینا مشکل ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے اسلام کے نام پر اور پھر پختونوں کے حقوق کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا گیا جبکہ ملک و قوم کی خاطر پختونوں کی قربانیوں کی ایک طویل تاریخ ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔پختونوں نے ملک میں امن کے قیام کے لیے قربانیاں دے کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔ ہم امن چاہتے ہیں اور امن کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بارہا امپورٹڈ حکومت کے نوٹس میں لایا کہ صوبہ مرکز کے 280 ارب روپے کا مقروض ہے، اسے دیا جائے لیکن امپورٹڈ حکومت نے اس پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More