شہید افسر علی کیس، ڈی پی او نے خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی

ایس پی انوسٹی گیشن شاہ حسن خان خصوصی ٹیم کے سربراہ ہوں گے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کا کہنا ہے کہ سال 2014 میں کالام میں پیش انے والے ایک واقع میں شہید ہونے والے سوات پولیس کے اہلکار شہید افسر علی کیس کے سلسلے میں خصوصی انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، ایس پی انوسٹی گیشن شاہ حسن خان خصوصی ٹیم کے سربراہ ہوں گے، خصوصی ٹیم میں شوکت سلیم خان ایڈووکیٹ ، سہیل احمد ایڈووکیٹ، صدر ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈ فیڈریشن عبدالرحیم اور دیگر تکنیکی تفتیشی افسران شامل ہوں گے،جبکہ کیس کی میں خود نگرانی کروں گا، شہید اہلکار آفسر علی کے خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شگئی قبرستان میں شہید کےقبر پر حاضری کے موقع پر شہید آفسر علی کے خاندان اور مقامی مشران سے ملاقات میں کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ڈی ائی جی سجاد خان کے احکامات پر کیس کا نوٹس لیا گیا اور انکوائری کا آغاز کیا گیا ہے اور واقع کی اسرنو تحقیقات کی جائیں گی اور رپورٹ ڈی ائی آجی کو پیش ہوگی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اس موقع پر خاندان کو ہر قسم کے تعاون کی پیش کش کی اور کہنا تھا کہ سوات پولیس اپنے شہید اہلکار افسر علی کے خاندان کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور ملزم کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اس سے پہلے جب ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے شہید آفسر علی کے قبر پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور پاکستان کا قومی جھنڈا لگایا۔ اس موقع پر شہید آفسر علی کے خاندان کے افراد اور علاقہ عمائدین بڑی تعداد میں موجود تھے۔اس موقع پر ترجمان سوات ٹریڈ یونین ڈاکٹر خالد محمود،ناظم حیدر علی، سپن خان اور دیگر موجود تھے اور خطاب کیا۔اس موقع پر  ترجمان سوات ٹریڈ یونین ڈاکٹر خالد محمود نے شہید آفسر علی کے لئے شہید پیکج کا بھی مطالبہ کیا۔شہید افسر علی کے والد خورشید علی نے ڈی ائی جی سجاد خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہنا تھا کہ ڈی پی او شفیع اللہ کی نگرانی میں ٹیم بننے سے امید بھر آئی ہے کہ شہید کو انصاف ملنے والا ہے اور اس بات کے لئے وہ سوات پولیس کے تمام ٹیم کے مشکور ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More