ڈپٹی ڈاریکٹر یو ایس ڈی اے سردار زیب خان کی ڈی سی سوات سے ملاقات

ملاقات کے دوران ڈپٹی ڈرایکٹر نے نئے تعنیات ہونے والے ڈپٹی کمشنر کو یو ایس ڈی اے کے اہمیت پر تفصیلی بریفینگ دی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)  نئے تعینات ڈپٹی کمشنر سوات عرفان وزیر کے ساتھ ڈپٹی ڈرایکٹر اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سردار زیب خان کی ملاقات،ملاقات میں ڈپٹی ڈرایکٹر نے ڈپٹی کمشنر سوات کو یو ایس ڈی اے کے اہمیت اور ٹورزم کی بحالی و ترقی پر تفصیلی بریفینگ دی، سوات میں ٹورزم کو پروموٹ کرنے کے لیے تمام وسائل بروے کار لائیں گے، ڈپٹی کمشنر سوات عرفان وزیر کا عزم۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نئے تعینات ڈپٹی کمشنر سوات عرفان وزیر کے ساتھ اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈرایکٹر سردار زیب نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ڈپٹی ڈرایکٹر نے نئے تعنیات ہونے والے ڈپٹی کمشنر کو یو ایس ڈی اے کے اہمیت پر تفصیلی بریفینگ دی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات عرفان وزیر نے کہا کہ سوات میں ٹورزم کیے بہت مواقع ہے جو ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے توجہ کا مرکز بن سکتا ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ یو ایس ڈی اے کے ساتھ ہر مکمن تعاون کرکے علاقے کی سیاحت کو مزید ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More