نگران صوبائی وزیر کا آٹے کے ملوں کا دورہ، آٹا کوالٹی کا معائنہ

ملزمالکان سے ڈیلرز کو آٹا فراہم کرانے کے تفصیلات بھی طلب کی

 سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) نگرا ن صوبائی وزیر برائے مواصلات و تعمیرات محمد علی شاہ کا ضلع بونیر میں مختلف فلور ملز کا دورہ، محمد علی شاہ نے فلور ملز میں گندم پسائی اور آٹاکوالٹی کا مکمل معائنہ کیا۔ آٹے کا معیار چیک کیا، سبسڈائزڈ آٹے کے نمونے لیبارٹری کو بھجوانے کے لئے آٹے کے نمونے ساتھ لے گئے جن کی کوالٹی اور معیارکو چیک کرنے کیلئے متعلقہ محکمے کوبھیج دیا جائے گا۔نگرا ن صوبائی وزیر نے کہا کہ دورے کا مقصد فلور ملز میں گندم کی پسائی، ڈیلرز کو سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی اور آٹے کا معیار چیک کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے سے قبل سوات کے مختلف فلور ملز سے بھی آٹے کے نمونے حاصل کر لئے گئے ہیں جن کا بھی متعلقہ محکمہ  لیبارٹری ٹیسٹ کریں گے۔انہوں نے ہدایت دی کہ متعلقہ حکام سستے آٹے کی فراہمی اورفلورملز کی چیکنگ یقینی بنائیں۔انہوں نے ملزمالکان سے ڈیلرز کو آٹا فراہم کرانے کے تفصیلات بھی طلب کی، نگران صوبائی وزیر نے کہا میں بذاتِ خود فلور ملوں کی نگرانی کر رہاہوں۔ اچانک چیکنگ کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ ملز مالکان ڈیلرز کو سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی یقینی بنائے۔ غفلت برتنے پر متعلقہ آفیسرز اور فلور ملز کے خلاف قانونی چارہ جوئی ہوگی انہوں نے حکام کوملز کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More