وفاقی محتسب کے ڈپٹی ایڈوائزر جہانزیب لطیف کا دورہ سوات پریس کلب

انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب عسکری اور وزرات داخلہ کے علاوہ تمام اداروں کے خلاف شکایات پر کام کررہے ہیں

سوات ( زما سوات ڈاٹ کام) ادارہ وفاقی محتسب عوام کے کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے بنایا گیا ہے، عوام بلا جھجک اپنا شکایت وفاقی محتسب کے دفتر لاسکتے ہیں جس پر 60دن کے اندر اندر ایکش لیا جائیگا اور ان کا مسئلہ حل کیا جائیگا، ان خیالات کا وفاقی محتسب کے ڈپٹی ایڈوائزر جہانزیب لطیف نے سوات پریس کلب کے دورے موقع پر کیا،اس موقع پر سوات پریس کلب کے صدر شیرین زادہ،سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر حضرت علی باچہ، سوا ت پریس کلب کے جنرل سیکرٹری نیاز احمد خان، یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری سلیم اطہر اور کابینہ کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب عسکری اور وزرات داخلہ کے علاوہ تمام اداروں کے خلاف شکایات پر کام کررہے ہیں جس میں این ایچ اے، واپڈا، نادرا، الیکشن کمیشن، سوئی گیس بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام وغیرہ جو وفاق سے تعلق رکھتے ہیں کے خلاف شکایت درج کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب ادارے کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے، انہوں نے کہا کہ 16جولائی سے یہاں کام شروع کیا ہے ابھی تک بونیر، باجوڑ، درگئی اور ملاکنڈ سے آئے ہوئے مختلف شکایات پر کام کرکے ان کے مسائل حل کئے گئے ہیں، انہوں نے کہا اسی طرح صوبائی حکومت کے زیر نگرانی چلنے والے محکموں کے خلاف شکایات کے لئے آئی آرڈی کے تحت درخواست جمع کر سکتے ہیں، جس میں ضلعی انتظامیہ، واساء، سی اینڈ ڈبلیو ودیگر محکمے شامل ہیں، عوام، انہوں نے کہا کہ اللہ اکبر مسجد سیدوشریف کے نزدیک وفاق محتسب کا دفتر قائم ہے جس کے دروازے عوام کے لئے ہر وقت  کھلے رہتے ہیں۔عوام بلا جھجک اپنے شکایات درج کرکے ہمارے خدمات سے استفادہ حاصل کریں اور عوامی شکایت پر 60دن کے اندر اندر عمل درآمد ہوگا اور انہیں ریلیف ملے گا۔ 

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More