سوات تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹر سکولز تقریری مقابلے اختتام پذیر

میرا آئین میری آزادی کی ضمانت،، تقریری مقابلوں میں طلباء نے پرجوش تقاریرکئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹر سکولز تقریری مقابلے اختتام پذیر 55 سے زائد طلباء نے حصہ لیا، مینگورہ کے نجی سکول میں سوات تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام سالانہ انٹر بورڈ تقریری مقابلے منعقد ہوئے جس میں سوات، بونیر اور شانگلہ سے تعلق رکھنے والے 55 طلباء نے حصہ لیا، تقریری مقابلوں کا موضوع تھا،،میرا آئین میری آزادی کی ضمانت،، تقریری مقابلوں میں طلباء نے پرجوش تقاریرکئے اس موقع پر جج کی فرائص سرانجام دینے والے ماہرتعلیم مجید گل نے کہا کہ اس طرح کے مقابلے ہونا بہت ضروری ہے کیوں کہ اس سے ایک طرف بچوں میں اعتماد بحال ہوگا تو دوسرے طرف ان کو اپنے آئین اور قوانین کے بارے میں معلومات حاصل ہوگی، اس موقع پر بورڈ کے منتظمین نے کہاکہ کامیاب امیدوارں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا بہترین تقاریر کرنے والے بچوں میں انعامات، شیلڈ تقسیم کئے جائینگے اس کے ساتھ کامیاب طلباء صوبائی اور قومی سطح پر تقریری مقابلوں میں حصہ لینگے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More