ٹرانسپورٹروں نے غیرقانونی اڈے ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

ایک ہفتہ کے اندر ان کے مطالبات منظور نہیں کئے گئے تو وہ بھر پور احتجاجی تحریک چلا کر انتظامیہ اور حکومت کو ٹف ٹائم دینگ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )ملاکنڈ ڈویژن ٹرانسپورٹروں نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے آخری حد تک جانے کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایک ہفتہ کے اندر ان کے مطالبات منظور نہیں کئے گئے تو وہ بھر پور احتجاجی تحریک چلا کر انتظامیہ اور حکومت کو ٹف ٹائم دینگے اپنے مطالبات کے حق میں ڈویژن بھر کے ٹرانسپورٹروں نے ایکا کر لیا اس سلسلے میں ملاکنڈ ڈویژن کی سطح پر ٹرانسپورٹروں کا ایک گرینڈ جرگہ مینگورہ میں منعقد ہوا جس میں آل متحدہ ٹرانسپورٹ فیڈریشن ملاکنڈ ڈویژن کے عہدیداروں کے علاوہ ٹرانسپورٹروں کے دیگر ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں اور ٹرانسپورٹروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ٹرانسپورٹروں کی طرف سے مطالبات پر مبنی 6 نکاتی ایجندا پیش کیا گیا TMA بابوزئی نے اڈوں، جنرل بس اسٹینڈ کے منیجمنٹ کے اختیارات ٹھیکیداران کو دئیے وہ فی الفور واپس لیکر ٹھیکیداران کو آؤٹ گیٹ پر ٹیکس وصولی کا پابند بنایا جائے اور اڈوں کے اندر مداخلت بند کی جائے، جس تحصیل کے بس اسٹینڈ سے گاڑی سے ٹیکس وصول کیاجاتا ہے تو دوسرے تحصیلوں کے ٹھیکیداروں کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ گاڑی سے دوبارہ ٹیکس وصول کریں یہ سراسر قانون کے خلاف ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے روٹ کے اوپر ٹیکس وصولی بند کی جائے، مینگورہ شہر کے اندر جتنے بھی غیر قانونی ادے ہیں ان کو بند کیا جائے جو قانون کیخلاف ورزی ہے اور ٹرانسپورٹ برادری جو ٹیکس ادا کرتی ہے ان کے نقصان کا باعث بھی ہے، مینگورہ کے عدالت (ہائی کورٹ) نے جو ملاکنڈ ڈویژن میں غیر قانونی اڈوں کیخلاف فیصلہ دیا ہے فیصلے کی روشنی میں کارروائی کرکے غیر قانونی اڈے بند کئے جائیں اور جو ڈی کلاس اڈے جنرل بس اسٹینڈ سے دور جگہوں کا انتظام کرکے منتقل کیا جائے، ٹریفک افسران جو سوات کے غریب ٹرانسپورٹروں کو ناجائز بلا وجہ جرمانے کرتے ہیں اس پر ہم افسران بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس پر نظر ثانی کی جائے تاکہ غریب عوام جو پہلے سے مشکلات سے دوثار ہے کی داد رسی کی جائے، ٹی ایم اے بابوزئی نے جو ناجائز ٹیکس نافذ کیا ہے وہ پورے صوبے کی کسی بھی شہر تحصیل میں نہیں ہے جو سراسر زیادتی ہے بلکہ پورے پاکستان میں کہیں بھی اس طرح کے ٹیکسز نہیں ہے اس پر فوری طور پر نظر ثانی کی جائے بصورت دیگر ہم قانونی اور پر امن احتجاج کا حق رکھتے ہیں یہ ٹیکسز ٹرانسپورٹ برادری کیساتھ سراسر ظلم اور معاشی قتل کے برابر ہے اس موقع پر آل متحدہ ٹرانسپورٹ فیڈریشن ملاکنڈ ڈویژن کے صدر خائستہ باچا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً پانچ ماہ گزرنے کے باوجود بھی عدالتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی نہیں بنایا گیا انہوں نے کہا کہ ہم نے رضاکارانہ طور پر مینگورہ جنرل بس اسٹینڈ کو شہر سے باہر منتقل کرکے بھر پور تعاون کیا لیکن اس قربانی دینے کے بعد ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا گیا انہوں نے کہا کہ آج بھی شہر کے اندر اور گرد ونواح میں غیر قانونی ادے قائم ہیں جو انتظامیہ اور ٹی ایم اے کی جانبداری کا منہ بولتا ثبوت ہے، شہر میں ٹریفک کا رش کم ہونے میں ہم نے تعاون کا مظاہرہ کیا ڈی کلاس گاڑی کو ڈی کلاس تک محدود رکھا جائے اور سی کلاس کو ڈی کلاس اڈے میں اندر نہ کیا جائے موٹر وہیکل قانون کے مطابق جنرل بس اسٹینڈ کی حدود میں 5 کلو میٹر ٹرانسپورٹ اڈہ کی اجازت نہیں ہے جبکہ قمبر بائی پاس تا تختہ بند ریڈ زون ہے اس حدود میں قائم اڈوں کو فی الفور ختم کیا جائے اس موقع پر ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے ٹرانسپورٹروں کے تمام مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے ان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ حکومت اور انتظامیہ ٹرانسپورٹروں کے مطالبات منظور کرکے علاقے کو مزید بحرانی کیفیت کی طرف لے جانے سے گریز کریں انہوں نے ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کی بھر پور مخالفت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس نافذ کرنے والوں کو بھر پور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑیگا اس موقع پر سابق تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان، ٹرانسپورٹ برادری بحرین کے صدر محمد رفیق، آل ٹرانسپورٹ فیڈریشن ملاکنڈ ڈویژن کے چیئرمین مشتاق احمد سوات خان، تیمرگرہ کے صدر نصیب خان، بونیر کے صدر پردل خان، بٹ خیلہ کے صدر محمد رحیم، کبل صدر عالم گیر خان، ٹرانسپورٹر نصری خان سکولدا، کالام کے صدر حاجی فضل، مٹہ کے صدر عبدالرازق، خوازہ خیلہ کے صدر حاجی عزیز خان، ٹرانسپورٹ فیڈریشن ملاکنڈ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری محمد افضل خان، پریس سیکرٹری حاجی باچا حسین اور ملاکنڈ کے صدر ادریس باچہ، سینئر نائب صدر بحرکرم خان، افضل خان باچہ، محمد زادہ، میاں محمدا قبال باچا اور دیگر نے واضح کیا کہ اپنے مطالبات کے حق میں آخری حد تک جائیں گے خائستہ باچا کی ٹرانسپورٹروں کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ہمارے مطالبات پر غور نہیں کیا گیا اور ایک ہفتہ کے اندر منظور نہیں کئے گئے تو ڈویژن بھر میں بھر پور احتجاج کرینگے انہوں نے واضح کیا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے ٹرانسپورٹرز خائستہ باچا کی قیادت میں متحد ہیں۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More