ڈبلیو ایس ایس سی نے اپنے کارکنوں کو عمرے کے ٹکٹس دے دئے

تقریب کے مہمان خصوصی ملاکنڈڈویژن ٹریڈرزفیڈریشن کے صدرعبداالرحیم تھے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں ڈبلیو ایس ایس سی مینگورہ نے کارکنوں کے لئے عمرے کے ٹکٹس دئے اور متعدد کارکنوں کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈز اور انعامات دئے۔ اس حوالے سے ودودیہ ہال سیدو شریف میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ملاکنڈڈویژن ٹریڈرزفیڈریشن کے صدرعبداالرحیم تھے۔ تقریب میں ڈبلیو ایس ایس سی کے سی ای او شیدا محمد،آپریشن منیجرآصف سلیم، گورننگ بورڈ کے چیئرمین فیصل خان، متحدہ لیبر یونین کے صدر محمد رازق،اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی اصغرسورانی،سماجی شخصیت بخت جمیل خان، مفتی عدنان، مفتی عبدالاحد،اورنگزیب ایڈووکیٹ  سمیت ڈبلیو ایس ایس سی کے دیگر حکام اور سینکڑوں اہلکاروں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران قرعہ اندازی کے ذریعے ڈبلیو ایس ایس کے چار ملازمین کو عمرے کے ٹکٹس دئے گئے جبکہ پورے سال کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کو ایوارڈز اور نقد انعامات دئے گئے۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈبلیو ایس ایس سی کے ملازمین صفائی ستھرائی،پانی کی فراہمی میں جو خدمات انجام دے رہے ہیں یہ ملازمت بھی ہے اور خدمت خلق بھی ہے جس کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملازمین کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ڈبلیو ایس ایس سی مینگورہ ہمیشہ سے اپنے ورکروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور انہیں ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور ان میں کام کا مزید لگن پیدا ہو۔پروگرام میں تقریباً پانچ سو کے قریب اہلکاروں نے شرکت کی.

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More