برٹش پختون ایسوسی ایشن کی جانب سے ہیروز کو ایوارڈز دئے گئے

مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہم شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا گی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) برٹش پختون ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام سوات پریس کلب میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہم شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برٹش پختون ایسو سی ایشن کے صدر فضل ربی خان یوسفزئی، ویمن صدر طاہرہ خان، ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، بی پی اے کے جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اور دیگر نے کہا کہ کسی کا محنت راہ گا نہیں جاتا، محنت کا سلہ ہر صورت میں انسان کو مل جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہر انسان کو چاہیئے کہ وہ اپنے آس پاس ہر ایک کردار پر نظر ثانی کریں اور اچھی کردار کرنے والے کا حوصلہ افزائی کریں تاکہ معاشرے کا ہر فرد اچھی کردار اپنائیں اور عام لوگوں کے فائدے کے لئے کچھ کام کیا کریں، انہوں نے کہا کہ سوات تو ہر لحاظ سے اپنا ایک نام رکھتے ہیں لیکن سوات میں ایسے لوگ بھی موجود ہے جو داد کے مستحق ہے اور انہیں ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ وہ ایسے لوگ ہے جو بلا کوئی لالچ عام لوگوں کی خدمت کررہے ہیں اور انہیں ہر قسم کے سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر ہم سب مل کر معاشرے میں بے بس اور لاچار لوگوں کی مدد کریں اور انہیں انسان کی نظر سے دیکھے تو اس سے ہمارا معاشرہ مختلف قسم کے جرائم سے پاک ہوجائیگا اور ترقی کی راہ گامزن ہوگا، اس موقع برٹش پختون کی جانب ہوٹل ایسو سی ایشن کے صدر الحاج زاہد خان، الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد زداہ، پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اے ایس آئی اسماعیل خان، ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، پی ایس ایم اے کے احمد شاہ اور دیگر کو اچھی کارکردگی دکھا نے پر ایوارڈ دیئے اور امید ظاہر کی کہ آئندہ کے لئے بھی یہ لوگ عام لوگوں کی بے لوث خدمت کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More