برٹش پختون ایسوسی ایشن کی سوات میں بہار کی آمد کا استقبال

برٹش پختون ایسوسی ایشن کی طرف سے جشن بہاراں کے حوالے سے کانجوکے خوبصورت باغ میں استقبال بہاران تقریب کااہتمام

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) برٹش پختون ایسوسی ایشن کی سوات میں دبنگ انٹری، موسم بہار کی آمد کاشاندارطریقے سے استقبال، سوات میں ہرطرف پھولوں اورخوشبوں نے موسم بہارکو مزید جاذب نظربناتے ہوئے لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچ کر لانے لگیں، برٹش پختون ایسوسی ایشن کی طرف سے جشن بہاراں کے حوالے سے کانجوکے خوبصورت باغ میں استقبال بہاران تقریب کااہتمام، تقریب میں مقامی صحافیوں کے علاوہ مقامی لوگوں کی کثیرتعدادمیں شرکت، سابق ممبرصوبائی اسمبلی حاجی فضل مولا تقریب میں خصوصی طورپر شریک ہوئے، پشتو کے گلوکار رباب پر دھنوں اورسوریلی آوازسے تقریب کوچارچاند لگادئیے، تفصیلات کے مطابق دیار غیر میں موجود برٹش پختون ایسوسی ایشن جوکہ خیبرپختونخوا میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کرداراداکرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر ثقافتی سرگرمیوں میں پیش پیش رہتے ہیں، برٹش پختون ایسوسی ایشن کے صدر فضل ربی خان یوسفزئی جنرل سیکرٹری جاویداقبال یوسفزئی فنانس سیکرٹری احمد جاوید اورشعبہ خواتین کے صدر طاہرہ خان نے اپنے ٹیم کے ہمراہ سوات کادورہ کیااورسوات میں موسم بہار کااستقبال کرنے کے لئے دریائے سوات کے قریب کانجو کے مقام پر ایک ثقافتی تقریب کااہتمام کیاگیا، جس میں سابق ممبرصوبائی اسمبلی حاجی فضل مولا کے علاوہ سوات پریس کلب کے چیئرمین شیرین زادہ، جنرل سیکرٹری نیازاحمدخان، سینئرصحافیوں غفورخان عادل، سیدشہاب الدین، محمدحیات چمن، انورانجم، عبداللہ شیرین، شیرزاز خان، فضل خالق خان، عبیدفضل، محمدسلام کے علاوہ دیگر نے شرکت کی جبکہ ڈی آرسی کانجو کے سابق چیئرمین فضل ربی خان، بہادرعلی شاہ سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی، اس موقع پرنیازاحمدخان، میزبان کاکرداراداکرتے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کیا، اوران کی آمد کا خیرمقدم کیا، جبکہ سوات پریس کلب کے چیئرمین شیرین زادہ اورسینئرصحافی غفورخان عادل نے بھی مہمانوں کو خوش آمد ید کیاکہ ان کی آمد اورسوات میں جشن بہار کے حوالے سے تقریب کاانعقادکرناخوش آئند ہے اور اس طرح پشتو کے گلوکار نے اپنے سوریلی آوازاوررباب کے دھنوں کے ذریعے تقریب کو مزیدچارچاندلگادی۔ اس موقع پر برٹش پختون ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے سوات کی قدرتی حسن کو سراہا۔ اورکہاکہ سوات دنیابھرمیں اپنی حسن ورعنائیوں کی وجہ سے ایک منفرد حیثیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ ویسے تو سوات سال کے بارہ مہینے تک اپنی خوبصورتی کیوجہ سے لوگوں کواپنی طرف راغب کرتے ہیں، لیکن موسم بہارمیں سوات کی قدرتی حسن کو مزید نکھارآجاتی ہے۔ سوات کی خوبصورت موسم اور مثالی امن کے حوالے سے دنیابھرکو ایک مثبت پیغام دیناہے انہوں نے کہا کہ موسم بہارنے سوات کے حسن اوررعنائیوں خوبصورتی کو مزید حسین بنادیااوردنیاکی نقشے میں سوات کو جنت نظیر وادی کااعزاز حاصل ہے۔ اس موقع پر سابق ممبرصوبائی اسمبلی حاجی فضل مولانے برٹش پختون ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی سوات آمد اورسوات میں موسم بہار کے حوالے سے تقریب کے انعقادکوخوش آئند قراردیااوران کے کاوشوں کوسراہا۔ انہوں نے کہا کہ برٹش پختون ایسوسی ایشن نے ہمیں ریاستی دورکی یادیں تازہ کردی۔ جب ریاست کے دور میں موسم بہار کے دنوں سرکاری چھٹیاں ہواکرتی تھی اور موسم بہار کے حوالے سے مختلف تقریبات کاانعقاد کیاجاتاتھا۔ آخرمیں موسم بہارکے خوشی میں ہوامیں غبارے چھوڑے گئے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More