صحافی رفعت اللہ اورکزئی اور ڈاکٹر عرفان اشرف کا سوات پریس کلب کا دورہ

دورہ کے موقع پر سوات پریس کلب کے کابینہ کو مبارکباد پیش کرکے انہیں ہار پہنا ئیں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) پشاور کے سینئر صحافی رفعت اللہ اورکزئی اور ڈاکٹر عرفان اشرف کا سوات پریس کلب کا دورہ، دورہ کے موقع پر سوات پریس کلب کے کابینہ کو مبارکباد پیش کرکے انہیں ہار پہنا ئیں، اس موقع پر سوات پریس کلب صدر شیرین زادہ، فنانس سیکرٹری ناصر عالم اور سوات یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر شفیع اللہ نے انکا شکریہ ادا کیا اور انہیں سوات پریس کلب آنے پر خوش آمدید کہا، اس موقع پر سینئر صحافی رفعت اللہ اورکزئی اور ڈاکٹر عرفان اشرف نے کہا کہ سوات کے صحافیوں نے ہمیشہ کے لئے اپنے علاقے کے امن امان اور ترقی کے لئے بے تحاشہ خدمات انجام دی ہے اور کئی صحافیوں نے سوات کے امن و امان کے لئے قربانیاں بھی دی ہے جو تاریخ میں سنہری الفاظ سے یا د کیا جائیگا، انہوں نے کہا ہم سوا ت پریس کلب کے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں ساتھیوں کے اعتمادپر پورا پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور پریس کلب کے ساتھیوں مسائل کے حل سمیت سوات کے ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More