سوات میں زلزلہ، دو افراد جاں بحق،سو سے زائد زخمی و بے ہوش،اسپتال میں ایمرجنسی نافذ

سوات میں زلزلے کے باعث دیواریں اور عمارتیں گرنے کی وجہ سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے، عمارتیں اور دیواریں گرنے کے باعث سوات اور شانگلہ میں 145 سے زائد افراد زخمی ہوگئے دو افراد جاں بحق، زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سوات میں زلزلے کے باعث دیواریں اور عمارتیں گرنے کی وجہ سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق سیدو شریف اسپتال میں سوات اور شانگلہ کے 145 سے زائد زخمیوں کو لایاگیا ہے جس میں معمولی زخمیوں کو طبی امداد کے بعد چھٹی کردیا گیا ہے جبکہ اس وقت اسپتال میں ساٹھ سے زائد افراد زیر علاج ہے اور زخمیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ قندیل مدین میں گھر کی دیوار گرنے کی وجہ سے  15 سالہ حسنہ دختر حبیب الرحمن جاں بحق ہوگئی، سوات کے علاقہ شموزئی میں 16 سالہ حمزہ دیوار گرنے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک اور نوجوان زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق زلزلہ کے باعث پہاڑی تودہ گرنے سے مدین کالام کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا تھا جسے بعد ازاں مشینری کے ذریعے کھول دیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More