تورگل نامی جعلی آئی ڈی کا پریس کلب کے سینئر صحافیوں کے خلاف جعلی پروپیگنڈا،صحافیوں کا شدید رد عمل

سینئر صحافیوں کا موقف ہے کہ اگر تورگل یہ الزام ثابت کردے تو وہ صحافت چھوڑ دیں گے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات پریس کلب کے سینئر صحافیوں کے خلاف تورگل نامی جعلی آئی ڈی سے لگائے گئے الزامات کے خلاف صحافیوں کا رد عمل سامنے آگیا، تورگل نے الزام لگایا ہے کہ صحافی میڈیا انفلووینسر کی مد میں 25 ہزار ماہانہ لے رہے ہیں جس پرسینئر صحافیوں کا موقف ہے کہ اگر تورگل یہ الزام ثابت کردے تو وہ صحافت چھوڑ دیں گے۔ سینئر صحافیوں کا کہنا ہے کہ تورگل نامی جعلی آئی ڈی سے سوات پریس کلب کے سینئر صحافیوں کو بار بار ٹارگٹ کیا جا رہا ہے اور اُن پر جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں ،صحافیون کا کہنا ہے کہ تورگل نامی جعلی شخص اس ماہ رمضان میں بھی جھوٹ سے باز نہیں آرہا ہے ، سوات پریس کلب کے مخالف لوگ تورگل کو جھوٹۓ معلومات فراہم کرتے ہیں ، وہ لوگ اس ماہ رمضان میں بھی جھوٹ سے باز نہیں آرہے ہیں اور جھوٹی خبریں اور معلومات دے رہے ہیں ۔سینئر صحافیوں کا موقف ہے کہ تورگل کی جعلی آئی ڈی کے ذریعے لوگوں کا گمراہ کیا جا رہا ہے اور خصوصاً سوات پریس کلب کے سینئر صحافیوں کو بدنام کیا جا رہا ہے ۔ صحافیوں نے خبردار کیا ہے کہ تورگل نامی جعلی شخص اس جھوٹے پروپیگنڈے سے باز رہے بصورت دیگر قانونی کارروائی کیجائی گی اور جو لوگ غلط معلومات فراہم کرر ہے ہیں اُن کی اصلیت اور کارستا نیاں عوام کے سامنے لائی جائیگی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More