تھانہ چپریال پولیس کی کامیاب کاروائی، چوری کرنے والاچور گروہ بھاری مال مسروقہ سمیت گرفتار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)تھانہ چپریال پولیس کی کامیاب کاروائی، چوری کرنے والاچور گروہ بھاری مال مسروقہ سمیت گرفتار،ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی کے احکامات اور ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف سوات پولیس کی کامیاب کاروائیاں جاری۔اس حوالے سے ایس پی اپر سوات خانخیل نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مورخہ 25 مارچ 2023 کو اقبال الدین ولد بخت شیر وان ساکن چپریال کے مدعیت پر اس کی گاڑیوں سے بیٹریاں چرانے کی رپورٹ نامعلوم ملزم /ملزمان کے خلاف تھانہ چپریال میں در ج ہو کر افسران بالا کی احکامات پر میری سربراہی میں ایس ڈی پی او سرکل مٹہ غنی الرحمان ،ایس ایچ او تھانہ چپریال محمد زیب خان، انوسٹی گیشن افیسر تھانہ چپریال اور دیگر نفری پولیس پر مشتمل ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی تھی ، انہوں نے کہا تفتیشی ٹیم کی انتھک محنت ، انتہائی مہارت اور ٹیکنیکل طریقے کے سے کام کرنے کی بدولت گاڑیوں سے بیٹریاں چرانے والا گروہ ٹریس اؤٹ ہو کر ملزمان یاسین ولد اجرم ، عزیز اللہ ولد عبدالغفار ،افضل خان ولد دوست محمد خان اور فضل ودود ولد سید کمال ساکنان مٹہ گرفتار ہوچکے ہیں جس سے مال مسروقہ بیٹریاں برآمد کر لی گئی ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More