ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا وقت کی ضرورت ہے، محمد علی شاہ خان

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدو شریف میں اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈرائریکٹر جنرل سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )خیبر پختوخوا کے نگران وزیر مواصلات محمد علی شاہ خان نے کہاہے کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور سیاحتی مقامات کا قدرتی حسن بحال رکھنے کے لئے ایکوٹورزم وقت کی ضرورت ہے جس کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدو شریف میں اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈرائریکٹر جنرل سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سردار زیب خان بھی موجود تھے، ملاقات کے دوران ڈی جی اپر سوات نے نگران صوبائی وزیر کو اتھارٹی کی اہمت اورکارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹورزم بحالی کے لیے سوات میں اتھارٹی کاقیام خوش آئند ہے،جو علاقے میں ٹورزم کے فروغ میں نمایاں کردار اداکریگی ،انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ایکو ٹورزم متعارف کرانے کے لیے بھرپور اقدامات کئے جائے تاکہ جنت نظیر وادی سوات مستقبل میں سیاحت کا مرکز بن کر ایک نیا اکنامک زون کی شکل اختیار کرسکے ،جس سے علاقہ مزید ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہوگا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More