سوات پریس کلب کا اجلاس، صحافیوں کے خلاف پروپیگنڈہ اور بیان بازیوں پرسخت نوٹس

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )سوات پریس کلب کی مشترکہ کابینہ کا اجلاس زیر صدارت صدر شیرین زادہ منعقد ہوا جس میں کابینہ کے ارکان نے سوشل میڈیا پر پریس کلب اور پریس کلب کے ساتھیوں کے خلاف ہتھک آمیز بیان بازیوں پر سخت نوٹس لیا اور کہا کہ سوشل میڈیا پر صحافیوں کو بے جا تنقید کا نشانہ نہ بنایا جائے اگر کسی کو کسی پر اعتراض یا اس کے فرائض منصبی پر تحفظات ہیں تو وہ پریس آکر یہاں کے ذمہ داروں کو آگاہ کرسکتا ہے اگر کوئی صحافی کسی کو بلا وجہ تنگ یا اس کو صحافت کے ذریعے نشانہ بناتا ہے تو اس کو حق ہے کہ وہ پریس کلب کے منتظمین سے شکایت کریں لیکن بلا وجہ سوشل میڈیا پر ڈھنڈورا بجھانا قانوناً اور اخلاقاً دونوں جرم ہیں جس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔انہوں نے وضاحتی بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا کے میڈیا انفلوینسرز میں سوات پریس کلب کے صرف ایک ممبر کا نام موجود ہے جس کے پاس کوئی عہدہ نہیں ہے اور پریس کلب کے آئین کے مطابق ان سے باضابطہ وضاحت طلب کر لی گئ ہے، اس کے ساتھ کابینہ نے پریس کلب کے کسی بھی ممبر یا ادارے کے خلاف منفی پروپیگنڈا ، الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جس میں بعض عناصر کو باقاعدہ قانونی نوٹس جاری کئے گئے ہیں اور ساتھ میں کچھ عناصر کے خلاف پولیس میں رپورٹ بھی درج کی گئی ہے، اجلاس میں کہا گیا کہ سوات پریس کلب ایک آئینی ادارہ ہے جو آئین کے مطابق علاقے کے لوگوں کا آواز بن کر ان کے مسائل و مشکلات کو ایوانوں تک پہنچاتے ہیں لہذا کلب کے خلاف کسی قسم کی منفی پراپیگنڈہ یا الزامات کو برداشت نہیں کیا جائیگا اور ایسا کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More