مرغزار میں گھریلوں تنازعہ پر داماد کی فائرنگ، تین خواتین سمیت چار بحق، لواحقین کا احتجاج

جاں بحق افراد کے لواحقین نے لاشوں کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) مرغزار میں گھریلوں تنازع پر فائرنگ،خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق داماد نے فائرنگ کرکے ساس، بیوی، سالی اور سالی کو قتل کردیا، پولیس  کا کہنا ہے کہ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب، ہوگیا ہے جبکہ گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔جاں بحق افراد کے لواحقین نے لاشوں کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا جس کے باعث سیدو شریف روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا،احتجاج کرنے والے لواحقین کا ملزمان  نے فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سیف اللہ ولد شکور  ساکن بونیر  اور ناظم ولد جیبور  ساکن کوکڑی   نے فائرنگ کرتے ہوئے اپنی بیوی  مسماۃ زینب،اپنی ساس مسماۃ سلطانہ  زوجہ صاحب زر،اپنی سالی عائشہ  دختر صاحب زر   اور سالے  زبیر ولد صاحب زر کو فائرنگ کرکے قتل کیا ہے ۔ پولیس کے مطابق واقعہ گھریلوں ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا ہے ،ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ پولیس نے مذاکرات کئے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد مظاہرین منشتر ہو گئے ہیں۔ پولیس نے دو ملزمان گرفتار کرلئے ہیں جبکہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لئے تلاش جاری ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More