مٹہ، بیدرہ میں ٹریفک حادثہ،18 زخمی اسپتال منتقل

زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ بیدرہ کے مقام پر رکشہ اور فلائنگ کوچ کے درمیان تصادمکے نتیجے میں 18  افراد زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق تیز رفتار فلائنگ کوچ رکشے سے ٹکرا کر گہری کھائی میں جاگری زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر مٹہ ہسپتال منتقل کردیا۔زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک ہے جن کو فوری طور سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا۔ذرائع کے مطابق گاڑی شخرہ سے مٹہ جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوئی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More