پنجاب میں ہماری گاڑیوں سے رشوت لی جارہی ہے،آٹا ڈیلرایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ سوات میں آٹا بحران سے ہم تنگ آچکے ہیں جبکہ عوام کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، آٹا ڈیلروں نے شٹرڈاون کا اعلان کردیا۔ سوات میں بیس کلو آٹے کی فی بوری 3300 سے تجاوز کرگئی جس کے بعد آٹا ڈیلروں نے منگل کے دن سے شٹر ڈون ہڑتال کا اعلان کردیا ہے ۔ آٹا ڈیلر ایسوسی ایشن ضلع سوات کے صدر حاجی محمد کریم ، جنرل سیکرٹری حاجی محمد عثمان اور چیئرمیب حاجی عطاء اللہ نے اپنے عہدیداروں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری گاڑیوں سے پنجاب میں کھلے عام رشوت لی جارہی ہے جس کے ثبوت موجود ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف خیبر پختونخوا کے ساتھ ظلم بند کریں ۔انہوں نے کہا کہ سوات میں آٹا بحران سے ہم تنگ آچکے ہیں جبکہ عوام کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ سوات میں آج 20 کلو فی بوری 3300 سے تجاوز کر گئی ہے جوکہ عوام کے ساتھ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے ۔ آٹا ڈیلرز نے وزیراعظم شہباز شریف سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر شہباز شریف پاکستان کا وزیراعظم ہے تو یہ ظلم بند کرے اور اگر پنجاب کا وزیراعظم ہے تو پھر ٹھیک ہے۔ انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ ہماری گاڑیوں سے پنجاب میں کھلے عام رشوت لی جا رہی ہے جس کے سارے ثبوت ہمارے پاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رشوت مافیا انتہائی طاقت ور ہوتا جارہا ہے مگر حکومت اور انتظامیہ ناکام دکھائی دے رہی ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More