سنگوٹہ سکول فائرنگ،سات سالہ عائشہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سنگوٹہ پبلک سکول میں جاں بحق ہونے والی سات سالہ بچی عائشہ کو چارباغ میں سپرد خاک کیا گیا۔ عائشہ دختر عابد آج چھٹی کے دوران سکول سے گھر جانے کے کئے وین میں سوار ہورہی تھی تو اس موقع پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور کنسٹیبل عالم خان نے سرکاری کلاشنکوف سے فائرنگ کردی جس میں وہ جاں بحق ہوگئی۔ ڈی پی او سوات نے مرحومہ کے  لواحقین سے ملاقات اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی، نماز جنازہ آبائی گاؤں گلی باغ میں ادا کی گئی۔ جنازے میں ڈی پی او سوات اور ڈپٹی کمشنر سوات کے علاوہ غلام صادق ایس پی اپر سوات ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نعیم خان، ایس ڈی پی او چارباغ انور خان، ایس ڈی پی او سٹی امجد خان اور ڈی ایس پی عطاءاللہ  ہمراہ دیگر پولیس افسران اور علاقے کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈی پی او سوات نے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے ہم اپکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں انصاف کے تقاضے ہر حال میں پورے کرکے واقعے میں ملوث ملزم پولیس کانسٹیبل کو سخت سے سخت سزا دلوا ئینگے تاکہ ائندہ ایسے واقعہ رونما نہ ہو۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More