سیاحت کی ترقی کے لیے  سیاحتی مقامات پر زمینوں کی خریدوفروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ، نگران صوبائی وزیر محمد علی شاہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں سیاحت کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، ضلع سوات میں درجنوں ایسے مقامات ہیں جنہیں سیاحت کے لیے کھولا جائے تو ملکی ثقافت کے فروغ کے علاوہ بیرونی سرمایہ کاری بھی ہونے کا امکان ہے جس سے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے،سیاحت کی ترقی کے لیے  سیاحتی مقامات پر زمینوں کی خریدوفروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار نگران صوبائی وزیر مواصلات محمد علی شاہ خان اور کمشنر مالاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے  ٹورزم کی بحالی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں  ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر،،ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی آصف شہاب اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ کمشنر مالاکنڈ ڈویژن کے دفتر میں منعقدہ اجلاس  سے اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اصصف شہاب نے اتھارٹی کی اہمیت اور سیاحت کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں سیاحتی مقامات میں درپیش مسائل و وسائل اور سفارشات کے بارے میں تفصیلی بات چیت اور سیاحتی مقامات میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی اور نئے تفریحی مقامات کی نشاندہی کے بارے  میں غور و خوض کیا گیا۔ نگران وزیر مواصلات کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ علاقے میں سیاحت کے فروغ سے ریونیو کے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں جس سے مقامی آبادی کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اور اسکے لئے متعقلقہ اداروں کو سنجیدہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر ڈی جی یو ایس ڈی اے نے کہا کہ کالام، گبین جبہ، میاندم میں سیاحت کے فروغ کیلئے نئے کیمپنگ پاڈز لگانے کیلئےمقامی و روایتی فن تعمیر کو مد نظررکھتے ہوئے اقدامات کئے جائینگے جبکہ سیاحوں کی سہولیت کے لیے مزید ٹورسٹ انفارمیشن سنٹر قائم کئے جائیںگے۔ اجلاس سے کمشنر ملاکنڈ نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادروں کو سیاحتی مقامات کے قدرتی حسن کو بحال کرنےکیلئے غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات ہٹانے کے لئے قانون کے مطابق لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایا ت جاری کیں اور ضلعی انتظامیہ کو سیاحتی مقامات میں زمین کی خرید و فروخت پر پابندی لگانے کی بھی ہدایت کی۔ اس موقع پرنگران وزیرمواصلات خیبرپختونخوا محمد علی شاہ نے بتایا کہ سیاحتی مقامات پر سڑکوں کی بحالی و تعمیر کیلئے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کئے جا چکے ہیں۔ اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ سیاحت کے فروغ کیلئےکالام کو رول ماڈل بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جایئں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More