سوات، بنجوٹ میں نامعلوم مسلح افراد اور مقامی لوگوں میں فائرنگ کا تبادلہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کے علاقہ بنجوٹ کے گاؤں دوشئی میں مقامی آبادی اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔ ذرائع کےمطابق سوات کے علاقہ بنجوٹ کے گاؤں دوشئی کے ایک غار میں متعدد نامعلوم مسلح افراد کی موجودگی پر علاقہ عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت ان کو گھیر لیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کردی جس میں مبینہ طور پر جمدالی نامی نوجواں جاں بحق ہوگیا ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے اور انہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے جبکہ فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More