تاجربرادری کے صدر کو دھمکی آمیز کال موصول، کال افغانستان کے نمبر سے آیا تھا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم خان کو قتل کی دھمکی موصول، افغانستان کے نمبر سے کال موصول ہوا، ایک ہفتے کے دوران قتل کرنے کی دھمکی دے دی۔ تھانہ مینگورہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق عبدالرحیم کوافغانستان کے فون نمبرسے عبدالرحیم کے نمبر پر دومرتبہ کال موصول ہواہے کہ آپ سرکاری اداروں خاص طورپرپاکستان آرمی اورپاکستان کی حمایت کرتے ہو، اس کام کوچھوڑدوورنہ ایک ہفتہ میں اپنے لئے کفن کابندوبست کردو۔ اس سلسلے میں عبدالرحیم نے واضح کیا ہے کہ میری کسی کے ساتھ کوئی عداوت نہیں ہے۔ البتہ میں ملاکنڈڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کاصدر ہوں اورپاکستان کامحب وطن شہری ہوں اورپاکستان کے تمام اداروں کاحامی ہوں، مذکورہ افغانستان کے فون نمبرسے دودفعہ کال موصول ہوئے اورجان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے ۔تاہم افغانستان سے موصول ہونے والی فون کال پرصدر عبدالرحیم اوردھمکی دینے والے میں خطرناک اورسخت جملوں کاتبادلہ بھی ہوا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More