سیدو شریف اسپتال سے چار ماہ کی بچی اغواء

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سیدوشریف اسپتال سے چار ماہ کی بچی اغواء کرلی گئی، نامعلوم خاتون آئی سی یو پیڈز وارڈ سے بچی کو اٹھا کر لے گئی۔ پولیس کے مطابق مدین سے تعلق رکھنے والے محمد شہنشاہ کی چار ماہ کی بیٹی شبانہ بیماری کی وجہ سے آئی سی یو پیڈز وارڈ میں زیرعلاج تھی۔ پولیس کے مطابق بچی کے والد نے بیان دیا کہ ایک خاتون وارڈ میں داخل ہوئی اور ان کے گھر کی عورتوں سے جان پہنچان بڑھائی جب بچی کی والدہ باہر گئی اور واپس آئی تو خاتون موجود نہیں تھی اور نا ہی ان کی بچی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رپورٹ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی چیک کئے جا رہے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More