کالام میں ریور رافٹنگ شروع کرنے کی تیاریاں مکمل

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے وادی کالام میں سیاحت کے فروغ کے لیے تاریخ میں پہلی مرتبہ ریور رافٹنگ شروع کرنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں۔ ریور رافٹنگ سے نہ صرف سیاحت کو فرغ ملے گا بلکہ سیاحوں کو تفریح کے مواقع بھی ملیں گے ۔اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے دریائے سوات  کالام میں رافٹنگ کا آغاز۔۔۔۔ تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ریور رافٹنگ کا عملہ باقاعدہ دو دنوں سے دریایے سوات کی تیز و تند لہروں  میں عملی مشق کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل آصف شہاب کا کہنا تھا کہ ریور رافٹنگ کے لئے ضروری سازوسامان، سپیشلائزڈ کپٹن اور اعلی معیار کے بوٹس فراہم کئے گئے ہیں ۔۔۔۔جس میں رافٹنگ سے پہلے انسانی حفاظت کے ہر پہلو کا جائزہ لیا جائے گا۔ٹسٹ ڈرایئوں مکمل ہونے کے بعد  انے والے چند دنوں میں رافٹنگ کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا ۔۔۔۔جس کے بعد سیاح رافٹنگ سے لطف اٹھا سکیں گے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More