سیاحت کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں، محمد علی شاہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) خیبر پختونخواہ کے نگران وزیر برائے مواصلات و تعمیرات محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب  نے انفراسٹرکچر سمیت سیاحت کے شعبے کو بھی متاثر کیاہے جس کی بحالی اور سیاحت کے فروغ کے لیے  عملی اقدامات کررہے ہیں۔کالام تا بحرین روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے ، مہوڈنڈ روڈ پر جلد کام شروع کردیا جائے گا، سیاحت کے فروغ کے لیے سیاحتی مقامات تک متاثرہ سڑکوں کی بحالی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے ان خیالات کا اظہار خیبر پختونخواہ کے نگران وزیر برائے مواصلات و تعمیرات محمد علی شاہ نے سیدو شریف میں ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اصف شہاب کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر یو ایس ڈی اے سردار زیب اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔نگران صوبائی وزیر برائے مواصلات و تعمیرات محمد علی شاہ کو ڈی جی اپر سوات ڈیلپمنٹ اتھارٹی نے بریفنگ دی اور سیاحت کے فروغ اور بحالی کے لیے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا، ڈی جی یو ایس ڈی اے نے  کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ریور رافٹنگ شروع کرنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں اور باقاعدہ کالام کے مقام پر دریا میں رافٹنگ کے عملے نے مشقوں کا آغاز کیا ہے جس کا افتتاح جلد کیا جائے گا، انہوں نے نگران صوبائی وزیر کو کہا کہ رابطہ سڑکوں کی  عدم بحالی سیاحت کی بحالی میں بڑی رکاوٹ ہے جس کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔نگران صوبائی وزیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سیاحتی مقامات تک رابطہ سڑکوں کی مرمت اور فوری بحالی پر کام جاری ہے اور کالام تا بحرین سڑک کو فوری طور پر ٹریفک کے لئے کھول دیا ہے۔سیاحت کو ترقی دینے سے روزگار اور آمدن کے مواقع پیدا ہوں گے، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سوات میں سیاحت کے فروغ سے مثبت نتائج نکلیں گے تا ہم سیاحت کی بحالی کے ساتھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ویسٹ ٹو انرجی منصوبوں پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More