پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ نے 3 ایم پی او کا آرڈر معطل کردیا، پی ٹی آئی ارکان کی رہائی کا حکم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ نے 3 ایم پی او کا آرڈر کالعدم قرار دے کر تمام گرفتار پی ٹی آئی اراکین کی رہائی کا حکم دے دیا جبکہ سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد کو چکدرہ ٹول پلازہ کیس میں ٹرانزٹ بیل دے دی ۔ پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ  میں آج 9 مئی کے واقعات کے بعد درج مقدمات کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی کی جانب سے سماعت کی پیروی ایڈوکیٹ سہیل سلطان نے کی ۔ عدالت نے 3 ایم پی او کا آرڈرکالعدم قرار دے دیا اور ایم پی او کے تحت گرفتارملزمان کی رہائی کا حکم دے دیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ چکدرہ ٹول پلازہ کیس میں سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد کو ٹرانزٹ بیل دے دی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More