مینگورہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید

سوات ( زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید کردئے گئے جبکہ واقعے میں بینک کا سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگیا ہے ۔

فائرنگ کے بعد نامعلوم افراد فرار ہو گئے ہیں جبکہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔ دونوں پولیس اہلکاروں عمرا خان اور اشرف علی کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ زخمی موسیٰ خان کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے دو مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ تین مسلح حملہ آوروں کی بھاگنے کی اطلاع ہے ، شہر بھر میں مسلح افراد کی تلاش جاری ہے ۔ دو سری جانب سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین مسلح افراد فائرنگ کے بعد ایک مارکیٹ میں بھاگ رہے ہیں ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More