مینگورہ، فائرنگ میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

سوات (عدنان باچا) سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مینگورہ سبزی منڈی کے قریب تین نامعلوم مسلح افراد نے دو پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل عمرا خان اور اشرف موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ بینک سیکورٹی گارڈ موسیٰ خان کو زخمی حالت میں سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں پولیس اہلکار مینگورہ پولیس اسٹیشن میں تعینات تھے۔

ایس پی فرمان خان کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔ سوات کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں لگا دی گئی ہے اور جلد ہی ملزمان پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔ ایس پی فرمان خان نے مزید کہا کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے اور جلد ہی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین نے سیدو شریف روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے لاشوں کو سڑک پر رکھا تھا اور واقعے کے خلاف نعرہ بازی بھی کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں تھی لہٰذہ پولیس ملزمان کو گرفتار کے سامنے پیش کریں اور حقائق عوام کے سامنے لائیں ۔ بعد ازاں ایس پی فرمان خان، ڈی ایس پی عطاء اللہ، ڈی ایس پی امجد، ایڈشنل ڈپٹی کمشنر سہیل خان سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔

مینگورہ فائرنگ واقعے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ کبل پولیس لائن میں ادا کردی گئی جس میں سکس بریگیڈ کے کمانڈر ساجد اکبر، ڈی آئی جی ملاکنڈ ناصر محمود ستی، ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپوراور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

مینگورہ میں فائرنگ کے  واقعے کے بعد سوات بار ایسوسی ایشن اور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے ، دونوں بار ایسوسی ایشن جمعہ کے دن عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کریں گے جبکہ واقعے کے خلاف احتجاج بھی ریکارڈ کرائیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More