اشتہار

کالام میں جائیداد کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا،سیکورٹی فورسز طلب کرلی گئی

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔09جولائی 2017ء )سوات کے علاقے کالام میں دو اقوام کے مابین دیسان گاؤں پر ملکیت کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا، دونوں اقوام ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہوکر شدید فائرنگ کرنے لگے ، کسی کو علاقے میں جانے کی اجازت نہیں، دونوں علاقوں کے لوگ محصور ہوکر رہ گئے ہیں، حالات خراب ہوکر پولیس کے قابو میں نہ رہے ، تاہم ڈی ایس پی مدین تحصیل ناظم حبیب اللہ ثاقب کے ہمراہ مذاکرات کے لئے پہنچ گئے، علاقہ عوا م نے فوج کو طلب کرنے کی اپیل کردی ، سیکیورٹی حکام نے حالات پر قابو پانے کیلئے مزید نفری بھیج کر تمام راستوں کو سیل کردیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق کالام اور اتروڑکے علاقوں کی اقوام میں گاؤں دیسان پر ملکیت کا تنازعہ کافی عرصے سے چل رہا ہے جس نے گزشتہ روز اچانک شدت اختیار کرلی، دونوں علاقوں میں موجود مخالفین کے افرادکو یرغمال بنائے جانے کی خبروں پر دونوں اقوام نے ایک دوسرے کے خلاف مورچہ ن ہوکر فائرنگ شروع کردی ہے اور حالات انتہائی کشیدہ ہوتے جارہے ہیں۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک حالات پولیس کے قابو سے باہر رہے جس پر سیکیورٹی حکام نے علاقے کی جانب موومنٹ شروع کردی ہے ، دوسری جانب یہ اطلاعات بھی موصول ہورہی ہیں کہ دونوں علاقوں سے جان بچانے والے لوگ محصو رہوکر رہ گئے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے ، ڈی ایس پی مدین شوکت علی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ وہ حالات پر قابو پانے اور دونوں فریقین میں راضی نامہ کرنے کیلئے عمائدین علاقہ سے رابطے میں ہیں اور جلد ہی حالات پر قابو پالیا جائے گا۔

اشتہار

ArmyFightKalamPolice
Comments (0)
Add Comment

اشتہار