اشتہار

میٹرک رزلٹ کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے،محمد امین

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔10جولائی 2017ء )امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا کہ میٹرک رزلٹ کے حوالے تحقیقاتی کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے ۔سوات تعلیمی بورڈ سے کالی بھیڑیوں کو نکال باہر کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔یکساں نظام تعلیم اور یکساں امتحانی نظام نافذ کیا جائے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک بیا ن میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے لئے الگ الگ امیتازی امتحانی نظام نے طلباء کو تقسیم کردیا ہے ۔ملک میں غریب کے لئے الگ تعلیمی معیار اور مالدار کے لئے الگ معیار ہے ۔ سوات تعلیمی بورڈمیں امتحانی حالوں اور ڈیوٹیوں میں کرپشن ہورہا ہے ۔ تحقیقاتی کمیٹی بلا امتیاز کاروائی کرکے سوات بورڈکو کالی بھیڑیوں سے صاف کرے ۔

اشتہار

Jamat islamiM amin
Comments (0)
Add Comment

اشتہار