اشتہار

گولڈ میڈلسٹ مہوش خادم طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔11جولائی 2017ء )سوات سے تعلق رکھنے والی گلاس پینٹنگ میں گولڈمیڈلسٹ مہوش خادم انتقال کرگئیں، گل کدہ نمبر 2 سوات کی رہائشی تھیلیسمیا میں مبتلا پچیس سالہ گولڈ میڈلسٹ مہوش خادم دُختر خادم خان شدید علالت کے بعد انتقال کر گئی ۔مہوش اپنی بیماری کے باوجود کئی سالوں سے الفجر فاؤنڈیشن میں تھیلیسمیا میں مبتلابچوں کی دیکھ بھال کرتی تھی۔مہوش شیشے پر پینٹنگ میں ماہر تھی اور 2015 لاہور میں تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کی ایک تقریب میں گلاس پینٹنگ پرگولڈ مڈل بھی حاحل کیاتھا۔مہوش کو گزشتہ روز آبائی قبرستان گل کدہ میں سپردخاک کیا گیا۔

اشتہار

Alfajar FoundationGold medalistMehwish Khadim
Comments (0)
Add Comment

اشتہار