اشتہار

انٹی کرپشن کی کارروائی،سرکاری اشیاء فروخت کرنے والا سینئر کلرک گرفتار

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔24جولائی 2017ء )سوات میں انٹی کرپشن کی کارروائی، سرکاری اشیاء فروخت کرنے والے تحصیل بابوزئی آفس کے سینئر کلرک نوررحمن کو گرفتار کر لیا گیا ، ملزم کے خلاف جرم ثابت ہونے پرمقدمہ درج ،انٹی کرپشن سرکل افیسر جاوید خان کے مطابق گزشتہ روز ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اور انچارج ملاکنڈ ڈویژن صفدر بنگش کی خصوصی ہدایت پر مینگورہ کے نواحی علاقے گمبد میرہ میں کارروائی کرتے ہوئے فرمان نامی شخص کے گودام سے حکومت چائنا کی طرف سے فراہم کردہ امدادی خیمے برآمد کئے گئے، گرفتار شخص فرمان کے مطابق اسے یہ اشیاء تحصیل دار بابوزئی آفس کے کلرک نوررحمن نے فروخت کئے تھے جس پر سرکل افیسر جاوید خان نے انکوائری مکمل کرتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر نوررحمن کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

اشتہار

Anti corruptionArrested

اشتہار