اشتہار

دریائے سوات میں ڈوبنے والے نوجوان سعد اقبال کی لاش ہزارہ کے مقام پربرآمد

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔27جولائی 2017ء )پانچ دن قبل دریائے سوات میں ڈوبنے والے نوجوان سعد اقبال کی لاش ہزارہ کے مقام پر دریا سے نکال لی گئی، پوسٹ مارٹم کے بعد مقامی قبرستا میں سپر د خاک کردیا گیا،پانچ دن قبل مینگورہ بائی پاس پر ایک موٹر کار دریائے سوات میں جاگری تھی جس میں پانچ دوست سوار تھے ، اس میں سے ایک نوجوان نے چلتی گاڑی سے چلانگ لگائی تھی جبکہ دیگر چار ساتھی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے ، ان میں سے تین دیگر نوجوانوں کی لاشیں اگلے روز دریا سے نکالی گئیں تھیں تاہم سعد اقبال کی لاش پانچویں روز دریاسے ریسکیو1122 کے اہلکاروں اور مقامی رضاکاروں کی کوششوں سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ، مرحوم کے جنازے میں علاقے کی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اشتہار

DrownedrecoveredSwat River

اشتہار