اشتہار

انتظامیہ کا غیر معیاری اور مضر صحت پاپڑ فیکٹریوں کے خلاف آپریشن

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔یکم اگست 2017ء )سوات میں انتظامیہ کی جانب سے غیر معیاری اور مضر صحت پاپڑ فیکٹریوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا گیا،ڈپٹی کمشنر سوات کی ہدایت پرمینگورہ شہرسمیت مختلف علاقوں میں انتظامیہ کی جانب سے غیر معیاری اور مضر صحت پاپڑ فیکٹریوں،ملک شاپس اور غیر معیاری خوراکی اشیاء بنانے والی فیکٹریوں پر چھاپے مارے گئے،چھاپوں کے دوران18 سے زائدپاپڑ فیکٹریوں کوسیل کردیا گیا جبکہ کئی فیکٹریوں کو جرمانہ کیا گیا،ذرائع کے مطابق ایک لاکھ سے زائد جرمانہ اکٹھا کیا گیا ہے ،ایک ملک شاپ کوسیل کر کے ایک ٹینکر مضر صحت دودھ بھی ضائع کردیا گیا،سوات میں پیر کے روز سے جاری ہونے والا آپریشن منگل کے روز بھی جاری رہا جبکہ انتظامیہ کے مطابق آپریشن کا یہ سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔

اشتہار

Chips FactoriesMilk SHopsOperation

اشتہار